وزیر داخلہ نے ملک میں آئندہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا

موجودہ اسمبلیاں 5 جون 2018 کو آئینی مدت مکمل کرکے تحلیل ہو جائیں گی، اگست 2018 کے پہلے ہفتے میں عام انتخابات کا انعقاد ہوگا: احسن اقبال

muhammad ali محمد علی پیر 6 نومبر 2017 20:29

وزیر داخلہ نے ملک میں آئندہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 06نومبر 2017) وزیر داخلہ نے ملک میں آئندہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کی قیاس آرائیوں پر ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ نے ایسی تمام خبریں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ اسمبلیاں 5 جون 2018 کو آئینی مدت مکمل کرکے تحلیل ہو جائیں گی۔ اس کے بعد عبوری حکومت کا قیام عمل میں آئے گا اور پھر اگست 2018 کے پہلے ہفتے میں عام انتخابات کا انعقاد ہوگا۔ اس سے قبل انتخابات کے انعقاد کا کوئی امکان نہیں۔

متعلقہ عنوان :