چہلم کے حوالے سے جلوس کی گزرگاہوں پر بلدیاتی سہولیات کو یقینی بنایا جائے۔ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی

پیر 6 نومبر 2017 21:25

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2017ء) بلدیہ غربی میں چہلم کے حوالے سے نکالے جانے والے جلوس کی گذرگاہوں پر صفائی ستھرائی، روشنی اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے دیگر کاموں کو برق رفتاری سے مکمل کیا جائے۔ یہ بات ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی غلام فرید نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ امام بارگاہوں کے اطراف جاری صفائی ستھرائی کے کاموں کا معائینہ کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

ایڈمنسٹریٹر نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اورنگی، بلدیہ، سائٹ اور کیماڑی زون میں موجود امام بارگاہوں کے اطراف اور چہلم کے حوالے سے نکالے جانے والے جلوسوں کی گذرگاہوں پر صفائی ستھرائی، روشنی کی فراہمی کے انتظامات کو قبل ازوقت مکمل کرنے کیلئے موجود وسائل اور افرادی قوت سے استفادہ حاصل کیا جائے جبکہ جلوس کی گذرگاہوں پر موجود تجاوزات کے خاتمے کیلئے بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے، صفائی ستھرائی کے کاموں میں کسی قسم کی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :