تمام روڈ یوزرز کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے،انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس پاکستان ڈاکٹر سید کلیم امام

پیر 6 نومبر 2017 21:25

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2017ء) انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس پاکستان ڈاکٹر سید کلیم امام نے کہا ہے کہ تمام روڈ یوزرز کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے تمام افسران حادثات کی روک تھام کے لئے بھرپور آگاہی مہم چلائیںوہ جامشورو میں موٹر وے پولیس سیکٹر تھری کے روڈ ٹریفک سیفٹی انسٹیٹیوٹ کی نو تعمیر شدہ عمارت ‘بیٹ 33جامشورو اور بیٹ 32 مٹیاری کی عمارتوں کا افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے اس موقع سندھ یونیورسٹی جامشورو کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح محمد برفت ‘ ایس ایس پی حیدرآباد پیر محمد شاہ ‘ ایس ایس پی جامشورو عرفان بہادر کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین بھی موجود تھے آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام کا کہنا تھا کہ ہماری ڈی ایچ اے اتھارٹیز اور شہرت یافتہ اسکولوں سے بھی بات ہورہی ہے تاکہ وہ موٹروے افسران کے لئے خصوصی رعایت دیں تاکہ ہمارے افسران کی رہائش کا معیار اور ان کے بچوں کو کوالٹی یجوکیشن مل سکے ‘ انہوں نے این فائیو سائوتھ زون کے افسران کو چالان اور بہترین کارکردگی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمام روڈ یوزرز کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے اور تمام افسران روڈ یوزرز کی فوری مدد کرنے اور نیند کی وجہ سے ہونے والے حادثات کی روک تھام کے لئے خصوصی آگاہی مہم مزید مئوثر کریںانہوں نے کہا کہ روڈ سیفٹی ٹریفک انسٹیٹیوٹ اور موبائل ایجوکیشن یونٹ ہر قسم کے حادثات کی روم تھام کے لئے اور روڈ یوزرز کی آگاہی کے لئے خصوصی مہم شروع کریں تاکہ روڈ حادثات سے بچا جاسکے انہو ں نے کہا کہ موٹر وے پولیس روڈ حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کی مدد کے لئے خون کا عطیہ دینے کا پروگرام بنا رہی ہے اس کے علاوہ جو افسران خون عطیہ کرنا چاہیں وہ بھی اپنے نام درج کروائیں انہوں نے افسران کے مسائل سنے اور انہیں فوری حل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔