ٹریفک کے مسائل کے حال اورانسدادتجاوزات آپریشن کے دوسرے مرحلے میں ایک درجن سے زائد علاقوں میں تجاوزات کے خاتمے کے لئے بڑاآپریشن

پیر 6 نومبر 2017 21:02

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2017ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اورٹریفک منیجمنٹ بورڈ کے فیصلوں روشنی میںڈپٹی کمشنر محمد سلیم راجپوت اورایس ایس پی پیرمحمد شاہ کی سرکردگی میں ٹریفک کے مسائل کے حال اورانسدادتجاوزات آپریشن کے دوسرے مرحلے میں قاسم آباد،گدوچوک،وحدت کالونی،نسیم نگر،علی پیلس سمیت ایک درجن سے زائد علاقوں میں تجاوزات کے خاتمے کے لئے بڑاآپریشن کیاگیا،جس کے دوران درجنوں ٹھیلوں،ٹھیلوں،ہوٹلوں کے آہنی سڑکوں پر نصب چکن کواینٹی انکروچمنٹ کے عملے نے تحویل میں لے لیا،سینکڑوں انکروچرزکونوٹس جاری،نالیوں ،نالوں ،فٹ پاتھوں پر قائم پختہ تجاوزات مسمار کردیں گئیں ،ٹھنڈی سڑک پر30کروڑ سے زائد مالیت کی سرکاری اراضی پر قبضے کے لئے بنائی گئی چاردیواری مسمار کرکے اراضی لینڈمافیا سے واہ گزار کرلی گئی،انڈس ہوٹل،بگ مارٹ،اسٹیٹ لائف بلڈنگ کی سڑک پر موجود پارکنگ ختم کرادی گئی،درجنوں گاڑیاں لفٹر سے اٹھالیں گئیں،کاروائی کے دوران ڈویژنل کمشنر ،ڈی آئی جی حیدرآباد سمیت اعلی افسران بھی موجود رہے، حیدرآباد میں ٹریفک جام کے مسائل اورغیرقانونی تجاوزات کے خلاف وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اورٹریفک مینجمنٹ بورڈ کے فیصلوں کی روشنی میں بھرپورانسدادتجاوزات آپریشن جاری ہے ،جس کے دوسرے مرحلے میں تحصیل قاسم آباد میں بڑا آپریشن کیاگیا،آپریشن کے لئے عملہ ڈپٹی کمشنر محمدسلیم راجپوت اورایس ایس پی پیرمحمد شاہ کی قیادت میں جیم خانہ چوک سے روزانہ ہواآپریشن میں ایک درجن سے زائد پولیس کی گاڑیاں،فائربریگیڈ،ایمبولینس،اینٹی انکروچمنٹ اسکواڈ،ٹریفک پولیس اوراینٹی انکروچمنٹ عملے کی بھاری جمعیت نے ڈائریکٹر توحیداحمد کی سرکردگی میں حصہ لیا،آپریشن کا آغازڈویژنل کمشنر ڈاکٹر سعیداحمد منگنیجوکے پہنچنے کے بعد انڈس ہوٹل ،بگ سپرمارٹ،اسٹیٹ لائف بلڈنگ کے باہر موجود غیرقانونی پارکنگ ختم کرکے کیاگیا جس کے دوران ایک درجن زائدگاڑیاں ٹریفک پولیس کے عملے نے لفٹر ز کی مدد سے تحویل میں لے لی،جبکہ اسٹیٹ لائف کی بلڈنگ سے متصل ہوٹلوں کی غیرقانونی تجاوزات کو بھاری مشنری سے مسمار کرکے فٹ پاتھ اورسرکاری اراضی پر قائم کئے گئے آہنی کچنوں کو تحویل میں لے لیاگیا،جبکہ گدوچوک ریلوے پھاٹک سے متصل 30کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اراضی چاردیواری کرکے لینڈمافیا کی جانب سے قبضہ کرلی گئی مذکورہ چاردیواری کو بھاری مشنری سے مسمارکرکے سرکاری اراضی کو واہ گزار کرلیاگیا اس موقع پر ڈویژنل کمشنر نے لینڈمافیا کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات بھی دئیے،گدوچوک سے وحدت کالونی چوک درجنوں پختہ تجاوزات کو مسمار اورفٹ پاتھوں اورسڑک لگے بل بورڈز کو بھاری مشنری سے گراردیاگیا،گدوچوک پر ڈی آئی جی حیدرآباد جاوید عالم اوڈھونے بھی آپریشن کی نگرانی کی اورانسدادتجاوزات کاروائی کی بھرپورحمایت کرتے ہوئے پولیس اورڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے افسران سے بھرپورتعاون کرنے کی ہدایت،اس طرح قاسم آباد،نسیم نگر،علی سی این جی،سمیت ایک درجن سے زائد علاقوں میں گھنٹوں آپریشن کرکے تجاوزات کا خاتمہ کیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :