سپریم کورٹ نے تربت میں دوہرے قتل کے ملزم کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا،

پیر 6 نومبر 2017 21:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2017ء) سپریم کورٹ نے بلوچستان کے علاقہ تربت میں دوہرے قتل کے ملزم کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرتے ہوئے کیس نمٹادیا ہے یادرہے کہ ملزم نیاز احمد نے 2012ء میں تربت بلوچستان میں رحمدل اور مرادعلی نامی دوافراد کو قتل کیا تھا۔

(جاری ہے)

بعدازاں ٹرائل کورٹ نے ملزم کوسزائے موت سنائی تھی جوہائیکورٹ نے برقرار رکھی، پیرکو جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ، سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے پیش ہوعدالت کے روبرو موقف اپنایا کہ میرے موکل بے گناہ ہے اس کااس کیس سے کوئی تعلق نہ ہونے کے باوجود اسے سزا سنائی گئی ہے ، ان کا مزیدکہناتھا کہ ٹرائل کے دوران استغاثہ میرے موکل کیخلاف کچھ ثابت نہیں کرسکا اورنہ اس کیخلاف کوئی ٹھوش شواہد پیش کئے گئے، اس لئے استدعاہے کہ میرے موکل کی سزاکوکالعدم قراردے کربری کرنے کاحکم دیا جائے، عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعدشک اورناکافی شواہد کی بنیاد پر ملزم کی سزا ئے موت کوعمر قید میں تبدیل کرتے ہوئے قراردیا کہ ملزم کیخلاف استغاثہ وجہ عناد ثابت کرنے میں ناکام رہا۔

متعلقہ عنوان :