Live Updates

سپریم کورٹ، عمران خان کی الیکشن ریفارمز ایکٹ 2017ء کی شق 9، 10اور 203کو کالعدم قراردینے کی استدعا

پیر 6 نومبر 2017 21:02

سپریم کورٹ، عمران خان کی الیکشن ریفارمز ایکٹ 2017ء کی شق 9، 10اور 203کو کالعدم ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2017ء) سپریم کورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی الیکشن ریفارمز ایکٹ 2017ء کوچیلنج کر تے ہوئے پیرکو آرٹیکل 184/3کے تحت درخواست دائرکردی ہے جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ پانامہ فیصلے کے نتیجے میں سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کو رکن قومی اسمبلی کے عہدے کے لیے نااہل کیاگیا جبکہ پانامہ کیس کے نتیجے میں ہی ان کو مسلم لیگ ن کی صدارت سے ہاتھ دھوناپڑے ، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ نوازشریف کو اپنی جماعت ن لیگ میں صدارت کے اہم عہدے پر لانے کیلئے الیکشن ایکٹ میں خصوصی ترامیم کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

جو آئین سے متصادم ہے، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ بطور رکن اسمبلی نااہل ہونے والا کوئی بھی شخص پارٹی عہدہ نہیں سنبھال سکتا ، جبکہ الیکشن ایکٹ 2017ء میں کی گئی ترامیم آرٹیکل 204اور175کے بھی خلاف ہیں، اس لئے استد عاہے کہ الیکشن ریفارمز ایکٹ 2017ء کی شق 9، 10اور 203کو کالعدم قرار دیا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات