چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کی سبکدوش ہونے والی اورنومنتخب قیادت سے ملاقات

پیر 6 نومبر 2017 21:02

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کی سبکدوش ہونے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2017ء) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہاہے کہ باراوربنچ نظام انصاف کے دواہم جزو ہیں ، دونوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ تیزی سے انصاف فراہم کرنے سے متعلق عوامی توقعات پرپورااترنے کیلئے ملکرکام کریں ،وہ پیرکو سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے بات چیت کررہے تھے جنہوں نے بارکے سبکدوش ہونے والے صدررشید اے رضوی اورنومنتخب صدرکلیم احمد خورشید کی قیادت میں ان سے ملاقات کی، چیف جسٹس نے کہاکہ انصاف فراہمی کے نظام میں بارکاکرداربہت اہم ہے جس کے تعاون کے بغیرسائلین کو انصاف کی فوری فراہمی کامقصد حاصل نہیں کیا جاسکتا، چیف جسٹس نے سبکدوش ہونے والے سپریم کورٹ بارکے صدر رشید اے رضوی اورکابینہ کے ارکان کی کارکردگی کی تعریف کی اورکہاکہ رشید اے رضوی کی قیادت میں بارکے سابق عہدیداروں نے بہترین کام کیا ، ان کی کابینہ کے تمام ارکان نے سائلین کوانصاف کی فراہمی کے سلسلے میں لگن اورجذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کیں ، چیف جسٹس نے سپریم کورٹ بارکے نومنتخت صدر کلیم خورشید اورکابینہ کے دیگرارکان کاخیرمقدمہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ بارکے ساتھ ان کے دیرینہ تعلقات ہیں، اورعدلیہ کوبطورادارہ مضبوط اورمستحکم کرنے کیلئے نہ صرف وہ خود بلکہ سپریم کورٹ کے جج صاحبان بھی بارکے ساتھ بھرپور تعاون کر یں گے ، اس موقع پر سبکدوش ہونے والے سپریم کورٹ بارکے صد ررشید اے رضوی نے انصاف کی فراہمی کیلئے چیف جسٹس کی خدمات کوسراہا، جبکہ نومنتخب صدر خورشید کلیم نے چیف جسٹس کو یقین دلایا کہ وہ اوران کی کابینہ عدلیہ کی خود مختاری اورقانون کی حکمرانی کیلئے بنچ سے بھرپور تعاون کریں گے