اقراء یونیورسٹی میں سیمینار کا انعقاد

پیر 6 نومبر 2017 21:02

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2017ء) اقراء یونیورسٹی مین کیمپس میں گزشتہ روز ایک سیمینار بعنوان ’’لیورجنگ سی پیک فار کراچی‘‘ منعقد ہوا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سیمینار میں اعجاز شفیع گیلانی، انوار الحق کاکڑ، لیفٹننٹ جنرل آغا عمر فاروق، چیئرمین این بی ای اے سی حسن سہیل مراد، عارف حبیب، عقیل کریم ڈھیڈی، زبیر موتی والا، خالد تواب اور کامرس انڈسٹری کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔

سی پیک ایک ایسا موضوع ہے جس پر ہر کوئی بات کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے، آج کا یہ سیمینار فروری میں ہونے والی ڈین اور ڈائریکٹر کانفرنس میں جو کہ این بی ای اے سی کے تعاون سے ہو گی، اس میں بڑا کردار ادا کرے گا۔ اس موقع پر اقراء یونیورسٹی کے اورکس ڈیپارٹمنٹ کے کنسلٹنٹ شامیل موراج نے پریزنٹیشن بھی دی۔

(جاری ہے)

سیمینار میں اقراء یونیورسٹی کے فیکلیٹی ممبرز، اکیڈمک ممبرز، چیمبرز آف کامرس کے ممبرز، بزنس کمیونٹی کے افراد، چین سے آئے ہوئے آفیشلز اور مہمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اقراء یونیورسٹی اپنے طالعلموں کے لئے اس طرح کے سیمینار کا انعقاد کرتی رہے گی تاکہ وہ اپنی پروفیشنل زندگی میں اس کے تجربات کا استعمال کر سکیں اور ملک پر پڑنے والے اس کے اثرات کو جان سکیں۔ اس موقع پر چانسلر ارم لاکھانی، چئیرمین حنید لاکھانی اور وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی بھی موجود تھے۔ تقریب کے آخر میں مقررین کو شیلڈ بھی پیش کی گئی۔