گوجرخان میں کیمیکل اور ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت کا نوٹس لیا جائے ، خواجہ جہانگیر

پیر 6 نومبر 2017 21:02

گوجرخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2017ء) گوجرخان میں کیمیکل لگا اور ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت کا نوٹس لیا جائے کیمیکل لگا دودھ بیماریوں کا باعث ہے محکمہ فوڈ اتھارٹی مقامی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے اس کا نوٹس لیں اس بات کا مطالبہ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سرپرست اعلیٰ خواجہ جہانگیر نے اپنے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ گوجرخان شہر میں دوسرے شہروں سے لا کر فروخت کیا جائے والا دودھ ملاوٹ شدہ اوراس میں کیمیکل ڈالا ہوتا ہے جو کہ انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک اور بیماریاں پھیلانے کا باعث بن رہا ہے محکمہ صحت اور متعلقہ ادارے اس پر ایکشن لیں۔