گوجرخان،قاضیاں شہر میں پانی کی نکاسی کا مسئلہ حل نہ ہو سکا

پیر 6 نومبر 2017 21:02

گوجرخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2017ء) قاضیاں شہر میں پانی کی نکاسی کا مسلہ حل نہ ہو سکا جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے خطرناک بیماریاں پھیلنے کا خدشہ عوامی حلقوں کا اعلی احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق قاضیاں اوراس کے گردونواح میں نالیاں نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ پانی تالاب کی شکل میں کھڑا ہے جس کی وجہ سے عوام الناس کو سخت تکلیف کا سامنا ہیں اور ڈینگی جیسی خطرناک بیماری کا خطرہ ہیں کئی بار ایم این اے راجہ جاوید اخلاص ایم پی اے افتخار احمد وارثی سے رابطہ کرنے کے باوجود کوئی پیش رفت نہ ہو سکی عوامی حلقوں نے اعلی احکام سے فی الفور پانی کی نکاسی کا مسلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا ہیںتا کہ عوام کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :