ْگوجرخان،ایگزیکٹو ڈسڑکٹ آفسیر راولپنڈی کا گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول بیول کا دورہ

پیر 6 نومبر 2017 21:24

گوجرخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2017ء) ایگزیکٹو ڈسڑکٹ آفسیر راولپنڈی قاضی ظہور الحق نے ایم پی اے افتخار احمدوارثی کی دعوت پر ہمراہ مسلم لیگی رہنما چوہدری ابرار احمد،ڈاکٹر عامر شاہ وارثی گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول بیول کا دورہ کیا جس میں ناقص بلاک کی جلد از سرنو تعمیر کرانے کی یقین دہانی کروائی اور 2002میں تعمیر ہونے والے ناقص سیکنڈفلور پر ایگزیکٹو ڈسڑکٹ آفیسر قاضی ظہور الحق نے کہاکہ محکمہ کی اجازت کے بغیر کمزور بلڈنگ پر ڈبل سٹوری تعمیر کرانے پر اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا تو اُس وقت کے پرنسپل کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گئی جس نے بغیر پاس کرائے یہ ناقص بلڈنگ تعمیر کروائی قاضی ظہور الحق نے ہائیر سیکنڈری سکول بیول کے کمروں کی کمی کے پیش نظر اور موجودہ حکومتی پالیسی کے باعث گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول بیول کو گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول بیول میں ضم کردیا پرائمری سکول کے تمام معاملات ہائیرسیکنڈری سکول کے سربراہ سعید اختر کے سپرد کیے بعد ازاں قاضی ظہور الحق نے گرلز ہائیر سیکنڈری سکول بیول کابھی دورہ کیا اور سکول کے مسائل سننے اور اُن کو جلد حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔