راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ اورآتش بازوں کے خلاف کاروائی ، 11ملزمان گرفتار ،

1000گرام چرس،40لیٹر کھلی شراب،03عدد پستول 30بورمعہ08روند،01عدد رائفل 12بور معہ 04روند،50 ہوائیاں،10 انار،05 کلاشنکوف برآمد

پیر 6 نومبر 2017 21:24

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2017ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ اورآتش بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 11ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی1000گرام چرس،40لیٹر کھلی شراب،03عدد پستول 30بورمعہ08روند،01عدد رائفل 12بور معہ 04روند،50 ہوائیاں،10 انار،05 کلاشنکوف پٹے ،05ڈبے چائینہ ماچس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ پیر ودھائی پولیس نے آصف سے 500گرام چرس،تھانہ وارث خان پولیس نے فیصل سی500گرام چرس،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے طارق سی20لیٹر کھلی شراب،تھانہ بنی پولیس نے ہیرا مسیح سے 10لیٹر کھلی شراب،تھانہ نصیر آباد پولیس نے محمد حسن سے 05لیٹر کھلی شراب،فضل سے 05لیٹر کھلی شراب،زبیر سی01عدد پستول 30معہ 03روند،شہزاد سی01عدد پستول 30معہ 02روند ،تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے شاہ رخ سے 01عدد پستول 30معہ 03روند،تھانہ چونترہ پولیس نے شہزاد سے 01عدد رائفل 12بور معہ 04روند،تھانہ گنجمنڈی پولیس نے فیصل سی 50ہوائیاں،10 انار،05 کلاشنکوف پٹے ،05ڈبے چائینہ ماچس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :