ْراولپنڈی،ناقص تفتیش اور فرائض میں غفلت برتنے والے پولیس افسران کے شو کاز نوٹس کی سماعت

پیر 6 نومبر 2017 21:24

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2017ء) سی پی او راولپنڈی اسرار احمد خان عباسی نے پولیس لائن نمبر1 راولپنڈی میں اردل روم کا انعقاد کیا جس میں ناقص تفتیش اور فرائض میں غفلت برتنے والے پولیس افسران و ملازمان کے شو کاز نوٹس کی سماعت کرتے ہوئے ۔

(جاری ہے)

ایس آئی رب نواز کو تنزلی عہدہ کرتے ہوئے SIسے ASI،ایس آئی فقیر حسین دو درجہ تنزلی تنخواہ ، اے ایس آئی اعجاز احمد کو دوسال سروس ضبطگی کی سزا ،اے ایس آئی عقیل حسین کو دو درجہ تنزلی تنخواہ ، اے ایس آئی ظفر اقبال کو ڈسمس فرام سروس ، کانسٹیبل طلعت شہزاد کو دوسال سروس ضبطگی کی سزا،کانسٹیبل مدثر اختر ، کانسٹیبل اظہر محمود، کانسٹیبل رضوان راشد کو دو درجہ تنزلی تنخواہ کی سزادی گئی علاوہ ازیں کانسٹیبل عرفان حسین اور عرفان ذوالفقار کو ڈسمس فرام سروس کی سزائیں دیں گئیں۔

متعلقہ عنوان :