حیدرآباد،شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے دو کارندے گرفتار

پیر 6 نومبر 2017 21:24

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2017ء)حیدرآباد میں پولیس نے شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا‘پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل‘ موبائل فون اور اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے سخی پیر پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث گروہ کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیاپولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت فیاض اور جہانگیر کے نام سے ہوئی ہے گرفتار ملزمان سخی پیر اور مارکیٹ تھانے کی حدود میں شہریوں کو لوٹنے کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل‘ موبائل فون اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔