نواز شریف نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے،وہ عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں،مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف 12نومبر سے عوامی رابطہ مہم شروع کر رہے ہیں، جمال عارف سہروردی

پیر 6 نومبر 2017 21:24

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی مرکزی کونسل کے رکن اور حیدرآبا د ڈویژن کے سیکرٹری اطلاعات جمال عارف سہروردی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف 12نومبر سے عوامی رابطہ مہم شروع کر رہے ہیں جس کے پہلے مرحلے میں 12نومبر کو ایبٹ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے،ہمیشہ نواز شریف نے عدلیہ کا احترام کیا ہے اور وہ عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں نواز شریف کو پروٹوکول نہیں سکیو رٹی دی جاتی ہے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جمال عارف سہرودی نے کہا کہ امریکی صدر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر نوازشریف نے ہر مراعات ٹھکراتے ہوئے بھارت کے جواب میں پانچ ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا پاکستان کا ہر شہری چشم دید گواہ ہے کہ مشرف نے بندوق کی نوک پر نواز شریف کی مقبول اور مضبوط حکومت کو ہائی جیک کیا اور عوام کے بنیادی حقوق غضب کئے اُنہوں نے کہا کے مشرف نے جب عدلیہ پر شب و خون مارا افتخار چوہدی کو بند کر دیا تھاہر دلعزیز عوامی رہنماء نواز شریف نے عدلیہ کی بحالی کے لئے تاریخی تحریک چلائی جو کہ کامیابی سے ہمکنار ہوئی اور افتخارچوہدری بحال ہوا۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہاکہ میں بھی عدلیہ بحالی تحریک میں سنٹرل جیل میں بند رہا اُنہوں نے کہا مشرف کو عام انتخابات میں ایک سیٹ بھی جیتنا نصیب نہیں ہوئی 2013عام انتخابات میں عوام نے ایک بار پھر نواز شریف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا نواز شریف نے پاکستان کے ہرضلع میں عوام کی سہولت کے لئے پاسپورٹ آفس قائم کئے میٹرو بس چلوائی سی پیک منصوبے کے تحت بڑے پیمانے پر موٹرویز اور ترقیاتی کام کروائے کراچی کی بگڑی ہوئی صورتحال کو کنٹرول کرتے ہوئے امن وامان قائم کیا اُنہوں نے کہا آئین اور قانون میں ٹیکنو کریٹ سیٹ اپ کی کوئی گنجائش نہیں ہے جن لوگوں نے وزیر اعظم بنے کے لئے واسکٹ سلوائی ہیں وہ ہنگر میں لٹکی کی لٹکی رہ جائیں گی اُنہوں نے کہا کے نواز شریف اس ملک کی عظمت اُس کے استحکام اورسا لمیت کا نشان ہیں اُنہوں نے کہا 2018کے الیکشن میںنواز شریف بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر وزیر اعظم پاکستان بنیںگے اُنہوں نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پنجاب میں جو ترقیاتی کام کرائیں ہیں وہ پاکستانی تاریخ کا روشن باب ہیں۔