سانحہ بلدیہ کے سہولت کار کون تھی سلمان مجاہد بلوچ نے ڈی جی رینجرز کو خط لکھ دیا

اکمل صدیقی، مرزا آصف بیگ، شاہنواز بھٹی اور امیر علی قادری نے رحمان بھولا کی سرکاری وسائل سے مدد کی، خط میں انکشاف

پیر 6 نومبر 2017 21:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء) سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے سہولت کار کون تھی رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ نے ڈی جی رینجرز کو خط لکھ کر نشاندہی کر دی، کہتے ہیں چار افراد نے مرکزی ملزمان کی سہولت کاری کی، چاروں افراد بلدیہ غربی کے ملازمین ہیں۔

(جاری ہے)

خط کے مطابق، ان کے نام اکمل صدیقی، مرزا آصف بیگ، شاہنواز بھٹی اور امیر علی قادری ہیں۔ چاروں افراد نے رحمان بھولا کی سرکاری وسائل سے مدد کی۔ خط میں سلمان مجاہد بلوچ نے کہا کہ سانحہ بلدیہ کی تفتیش میں تعاون کیلئے تیار ہوں۔

متعلقہ عنوان :