نوکریوں میں کوٹہ بڑھاؤ، معذور افراد سراپا احتجاج

پیر 6 نومبر 2017 21:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء) نوکریوں میں کوٹہ بڑھاؤ، معذور افراد سراپا احتجاج، سندھ اسمبلی کے قریب آرٹس کونسل چورنگی پر معذور افراد کا احتجاج جس میں ایک معذور شہری زخمی بھی ہوا،سندھ اسمبلی کے قریب آرٹس کونسل چورنگی پر معذور افراد نے نوکریوں کے کوٹے میں اضافے کیلئے احتجاج کیا، معذور افراد کو سندھ اسمبلی جانے سے روک دیا گیا۔

(جاری ہے)

آرٹس کونسل چورنگی پر پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کر دیا۔ مظاہرین نے سندھ اسمبلی جانے کی کوشش کی تو پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کر دی۔ پولیس سے مزاحمت کے دوران ایک معذور شہری زخمی ہو گیا۔ زخمی ہونے والے شہری کو ایمبولینس میں ہسپتال لے جایا گیا۔

متعلقہ عنوان :