گورنر سندھ سے گورنر اسٹیٹ بینک کی ملاقات، اہم امور پر

تبادلہ خیال کیا گیا پاکستان کے حقیقی تاثر کو اجاگر کرنے سے ہی غیر ملکی سرمایہ کاری میں مزید تیزی لائی جا سکتی ہے ، امریکی سرمایہ کار بھی حقیقی تاثر سے نا آشنا ہیں جس کی وجہ سے وہ پاکستان میں سرمایہ کاری میں ہچکچاہٹ سے کام لے رہے تھے ، کانفرنس کے باعث امریکی سرمایہ کار بھی پاکستان میں سرمایہ کاری پر آمادہ نظر آئے ، محمد زبیر کی گفتگو

پیر 6 نومبر 2017 21:23

گورنر سندھ سے گورنر اسٹیٹ بینک کی ملاقات، اہم امور پر
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر طارق باجوہ نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں جاری صورتحال ، معاشی اہداف ، جی ڈی پی ، پاکستانی کرنسی کے استحکام کے لئے اٹھائے گئے اقدامات ، معاشی سرگرمیوں سے قومی معیشت کے استحکام ، غیر ملکی سرمایہ کاری سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کے حقیقی تاثر کو اجاگر کرنے سے ہی غیر ملکی سرمایہ کاری میں مزید تیزی لائی جا سکتی ہے ، امریکی سرمایہ کار بھی حقیقی تاثر سے نا آشنا ہیں جس کی وجہ سے وہ پاکستان میں سرمایہ کاری میں ہچکچاہٹ سے کام لے رہے تھے ،امریکہ میں مختلف کانفرنس ، استقبالیہ اور روڈ شوز میں پاکستان کے مثبت امیج کو اُجاگر کیا گیا جس کے باعث امریکی سرمایہ کار بھی پاکستان میں سرمایہ کاری پر آمادہ نظر آئے کیونکہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے آئیڈیل صورتحال کا حامل ملک ہے جہاں مختلف معاشی سیکٹرز میں بہت گنجائش ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے معاشی پالیسی کے باعث معاشی ، اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہور ہاہے با الخصوص نجی سیکٹر فعال کردار ادا کررہا ہے جبکہ بیرون ممالک میں آبادمعاشی سرگرمیوں سے وابستہ پاکستانیوں کا بھی حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد بڑھا ہے ، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے پاکستانی کرنسی کو استحکام حاصل ہورہاہے ، بینکاری نظام میں اصلاحات کا فائدہ بھی بھرپور ہو رہا ہے اس ضمن میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کردار اہمیت کا حامل ہے ۔

ملاقات میں گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ حکومتی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے جی ڈی پی کے ہدف کے حصول کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن کے مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گے ،پاکستانی کرنسی کے استحکام کے لئے بھی دور رس اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :