گورنر سندھ محمد زبیرامریکہ کا چھ روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

پیر 6 نومبر 2017 21:23

گورنر سندھ محمد زبیرامریکہ کا چھ روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر امریکہ کا 6 روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ گورنر سندھ کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے اپنے دورہ میں نیویارک اسٹاک ایکسچینج کے عہدیداروں سے ملاقات اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری پر بات چیت کی،یہ دورہ مختلف ممالک میں منعقد کئے جانے والے روڈ شوز کا حصہ تھا،ان روڈ شوز کا مقصد پاکستان کے مثبت امیج اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ،موجودہ حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں اور سرمایہ کاری کے مواقعوں کے بارے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو آگاہ کرنا ہے۔

گورنر سندھ کی سربراہی میں اس وفد میں کارپوریٹ سیکٹر کے نمایاں افراد اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی مینجمینٹ شامل تھی۔

(جاری ہے)

وفد نے نیویارک کے علاوہ بوسٹن اور واشنگٹن ڈی سی کا دورہ بھی کیا اور نمایاں مالیاتی اداروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کیں۔وفد کے اعزاز میں نیویارک میں پاکستانی قونصل خانہ نے استقبالیہ دیا جبکہ وفد نے واشنگٹن میں اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں امریکی حکام اور صنعت کاروں سے بھی ملاقات کی۔

وطن واپسی کے موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ ان کا دورہ امریکہ کامیاب رہا جس کے فوری اور دو رس نتائج سامنے آئیں گے جبکہ دورہ میں عالمی سطح با الخصوص امریکہ اور اس کے سرمایہ کاروں میں پاکستان کا حقیقی تاثر اجاگر کیا گیا جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ،امریکی سرمایہ کار پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں بھرپور دلچسپی رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ میں پاکستانی وفد کا زبردست خیر مقدم کیا گیا اور پاکستان کی حقیقی امیج سامنے آنے پر انہوں نے خوشی کا اظہار بھی کیا کیونکہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانیوں کی قربانیوں کو امریکی بہت سراہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :