مرحومین کے کوٹے پر ان کے عوض ان کے بچوں کو ملازمتوں کی فراہمی کے معاملات جلد از جلد پایہ یکمیل تک پہنچائے جائیں، چیف سیکرٹری سندھ کی ہدایت

پیر 6 نومبر 2017 21:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2017ء) چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن نے صوبائی سیکریٹریز کو ہدایت کی ہے کہ مرحومین کے کوٹے پر ان کے عوض ان کے بچوں کو ملازمتوں کی فراہمی کے معاملات جلد از جلد پایہ یکمیل تک پہنچائے جائیں اور اس سلسلے میں عدالتی احکامات پر ترجیحی عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے دفتر میں جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران جناب رضوان میمن نے واضح کیا کہ تمام درخواستیں محکمہ قانون کی کلیرینس کے تحت نمٹائی جائیں سیکریٹریز بذات خود جانچ پڑتال یقینی بنائیں اور محکمہ قانون سے مشاورت کے ا لئے یڈیشنل سیکریٹری کی تعیناتی عمل میں لائیں انہوں نے اس سلسلے میں تین روزکے اندر مشاورتی کارروائی سے مشروط کارکزاری رپورٹس بھی طلب کرلی ہیں ۔

اجلاس میں مختلف صوبائی سیکریٹریز ڈاکٹر فضل اللہ پیچوہو (صحت)ڈاکٹر اقبال درانی(سیکریٹری تعلیم)اعجازمیمن (ورکس اینڈ سروسز)ساجد جمال ابڑو (زراعت)آصف حیدر شاہ (جنگلات)سجاد عباسی(خوراک)عبدالرحیم سومرو (صنعت)تنویر قریشی(اسپیشل ایجوکیشن)رمضان اعوان(بلدیات)قاضی شاہد پرویز(داخلہ)عبدالحلیم شیخ(ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن)عبدالرشید سولنگی(لیبر)ایڈیشنل سیکریٹری قانون روبینہ آصف اور ایڈیشنل سیکریٹری آبپاشی غلام علی برہمانی نے شرکت کی۔#

متعلقہ عنوان :