موجودہ حکومت نے من پسند جونیئر آفیسروں کو سینئر آفیسروں کی جگہ پر تعینات کرکے میرٹ کی پامالی کی ہے ،عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان بیان

پیر 6 نومبر 2017 21:21

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ با چا خانمرکز سے جاری کیا گیا بیان میں موجودہ بے سہارا، قوم پرستی، ترقی پسند کی لباس میں تن زیب حکمرانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انتخابات سے پہلے انتخابی منشور اور دیواروں پر دلکش تحریر دعوے اور نعرے ، میرٹ کی پامالی مردہ باد جیسے آج تک دیواروں کی ذینت بن کرحکمران خود اس کی زد میں ہے اور پشتون بیورو کریسی پر اپنی من مانیاں تونپ کر استعفیٰ پر مجبور کر دیتے ہیں اور میرٹ کی پامالی کی انتہا کر کے اپنی من پسند جونیئر آفیسروں کو سینئر آفیسروں کی جگہ پر تعینات کر تے ہوئے سینئر آفیسروں کو عدالت عالیہ کا دروازہ کھٹکھٹانے پر مجبور کر دیتے ہیں یہی بیورو کریسی انتخابات سے پہلے نہ آجانی میں بڑے حمایتی اور خدمات میں پیش پیش نظر آئے مگر انہی پشتون بیورو کریسی کیلئے رونا، آنسو بہانا، غم میں شریک ہونا، میرٹ کی پامالی کے خلاف آواز اٹھاناصرف ہماری نہیں پارٹی کا مقدر ہے ایسی غیر بے یقینی ، بے چینی کی صورتحال میں پشتون بیورو کریسی کو بھی ادراک ہونی چا ہئے کہ کون انکا ہمدرد اور کسی کا قول فعل میں تضاد ہے عدالت عالیہ سے بھی پر زور اپیل کی جاتی ہے کہ وہ انصاف کے تقاضے پوری کر تے ہوئے پشتون بیورو کریسی کی التجا پر ہمدردانہ غور کر کے ان کے برحق، موقف، مطالبہ کو منظور کر تے ہوئے ان کے حق میں حکم صادر فرمائیں پارٹی اس جائز مطالبے کا ہر وقت ساتھ دیتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :