17 سال سے واپڈا ملازم کو پنشن جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست

لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت اور ڈائریکٹر جنرل ایڈمنسٹریشن کونوٹس جاری کردیا

پیر 6 نومبر 2017 21:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2017ء) لاہورہائیکورٹ نے 17 سال سے واپڈا ملازم کو پنشن جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور ڈائریکٹر جنرل ایڈمنسٹریشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے غلام رسول کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ سال 2000 میں لائن سپریٹنڈنٹ کے عہدے سے ریٹائر ہوا۔

(جاری ہے)

17 سال سے پنشن جاری نہیں کی جا رہی، دفاتر کے چکر لگا رہا ہوں۔ساتھ ریٹائرڈ ہونے والے دیگر ساتھیوں کو پنشن جاری کر دی ہے جبکہ مجھے پنشن جاری نہیں کی جا رہی۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت وفاقی حکومت اور چیئرمین واپڈا کو پنشن جاری کرنے کا حکم دے۔عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور درخواست پر مزید کارروائی دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :