ترقیاتی سکیموں کی بر وقت و معیاری تکمیل پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ

پیر 6 نومبر 2017 21:19

گوجرانوالہ۔6 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2017ء)ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ شہر میں جاری ترقیاتی سکیموں کی بر وقت اور معیاری تکمیل پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنایا جائے،تمام اسسٹنٹ کمشنرز اس ضمن میں ٹھوس اقدامات کریں اور متعلقہ محکموں کے افسران کوآرڈینیشن بہتر بنائیں تا کہ عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جا سکے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر حفصہ رانی کنول ،تمام اسسٹنٹ کمشنرز (سٹی رائو سہیل اختر)،(صدر رانا محمد جمیل)،(وزیرآباد نورالعین قریشی)،(کامونکی ڈاکٹر رابعہ ریاست)،(نوشہرہ ورکاں نویدالاسلام )،تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنرز ،سیکرٹری ڈیی آر ٹی اے فیصل عباس مانگٹ ،ڈی ایم او ذولفقار باگڑی ،ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات محمد ارشاد ناگی،جی اے آرذوالفقار علی بھون،ڈی ایچ او ڈاکٹر نازش ،ڈرگ انسپکٹرز ،اے ڈی لیگل ملک عاصم اعوان کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی،اجلاس میںپرائس کنٹرول/ویٹس اینڈ میٹرز ،عطائیت کیخلاف آپریشن،ڈرگ انسپکٹرز کی کارکردگی،پولیو ،ڈینگی کمپین،ہیلتھ کیئر کمیشن،غیر معیاری ادویات وپیٹرول پمپس کیخلاف آپریشن،غیر قانونی سلنڈرز کی فلنگ،ترقیاتی سکیموں کی رفتار ، ناجائز تجاوزات،ایمرجنسی ہیلتھ سروسز،بھٹہ مالکان کیخلاف کاروائی،میرج ایکٹ،سی ایم ڈائریکٹوز ،کنزیومر پروٹیکشن کونسل،فنانشل اسسٹنٹ ،سموگ ،اوورسیز پاکستانیز،ایل آر ایم آئی ایس اور سٹیزن فیڈ بیک سے متعلق کارکردگی کا جائزہ لیا گیا،انہوں نے سموگ کیخلاف جاری مہم پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ اس مہم کو روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھا جائے ،انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز پر زور دیا کہ تمام مقررہ اہداف بر وقت حاصل کیے جائیں۔