جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، سی پی او گوجرانوالہ

پیر 6 نومبر 2017 21:19

گوجرانوالہ۔6 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2017ء)سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے کہا ہے کہ شہریوں کو تحفظ دیتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں اور تھانوں کو دارلاامن بنائیں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تھانہ اروپ میں گرفتار کئے جانیوالے جرائم پیشہ گروہ کے چھ ارکان کی گرفتاری پر ا ظہار خیا ل کرتے ہوئے کیا ، سی پی او نے بتایا کہ راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ناظم عرف ناجو ڈکیٹ گروہ کے چھ ارکان گرفتار کر کے دوران تفتیش ان کے قبضہ سے ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے نقدی ،چار پسٹل ، تین موٹر سائیکل اور پانچ موبائل فونز برآمد کئے ہیں ،سٹی پولیس آفیسر نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ان کیلئے نقد انعام کا اعلان کیا ،انہوں نے کہا کہ شہریوں کو تنگ کرنیوالے شر پسند و جر ائم پیشہ عناصر کو ہر صورت جیل بجھوائیں گے ۔