گوجرانوالہ،پی ایچ اے کے زیر اہتمام سموگ سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم شروع

پیر 6 نومبر 2017 21:19

گوجرانوالہ۔6 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2017ء)پی ایچ اے کے زیر اہتمام سموگ سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا،اس حوالے سے چیئرمین پی ایچ اے توفیق بٹ ایم پی اے نے صبح کے وقت پارکوں میں آنیوالے شہریوں میں ماسک تقسیم کئے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کی صحت پر توجہ مرکوزکیے ہوئے ہے،پارکوں میں لوگ صبح کے اوقات میں زیادہ آتے ہیںاور سموگ کے سبب انہیں فائدہ کی بجائے نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے،اسی لئے گوجرانوالہ میں پی ایچ اے کے زیر اہتمام پارکس میں آنیوالے شہریوں میںفیس ماسک تقسیم اور ساتھ انہیں مکمل آگاہی بھی دی جا رہی ہے تاکہ شہری سموگ سے پیدا ہونیوالی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں، انہوں نے کہا کہ شہریوں کو چاہیے کہ موجودہ موسمی حالات میں سموگ سے محفوظ رہنے کیلئے احتیاطی تدابیرپر عمل کریں۔