حکومت طلبہ کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے،وفاقی وزیر دفاع

پیر 6 نومبر 2017 21:19

حکومت طلبہ کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے،وفاقی وزیر دفاع
گوجرانوالہ۔6 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2017ء) وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ حکومت گورنمنٹ کالجز میں طلباء و طالبات کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے ،اساتذہ شخصیت سازی اور طلبہ تحقیق و آگے بڑھنے کی جستجو پیدا کریں ،کالجزکے سربراہان اپنے اداروں میں سہولیات کے فقدان کے بارے میں منتخب اراکین اسمبلی کو تحریری طور پر آگاہ کریں ،اراکین اسمبلی فنڈز فراہم کریں گے، ڈی سی آفس میں گورنمنٹ کالجز کی کارکردگی اور ڈویلپمنٹ بارے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تعلیم کے میدان میں مثالی اصلاحات خادم پنجاب کا کارنامہ ہے ،حکومت کی کوشش ہے کہ گورنمنٹ کالجز میں تعلیم حاصل کرنیوالے طلبہ کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ ان سے مستفید ہو کر ملک کا نام روشن کر سکیں ،انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے عوام میں یہ احساس پیدا کیا ہے کہ حکومت ان کی آواز سن رہی ہے ،سرکاری کالجز کے سربراہان اپنی ترجیحارت کا تعین کر کے تحریری طور پر اراکین اسمبلی کو آگاہ کریں کہ ان کے اداروں میں کونسی سہولیات کا فقدان ہے ،اراکین صوبائی اسمبلی ان اداروں کو فوری طور پر فنڈز فراہم کریں گے ،اس موقع پرایم پی ایز عبدالرئوف مغل ،اشرف علی انصاری،سربراہان گورنمنٹ کالجز، ڈائریکٹر کالجز سرفراز ورک اور انتظامی افسران و دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :