حکومت میرے حلقے میں دیہات کو بجلی فراہم کرے‘داوڑ خان کنڈی

پیر 6 نومبر 2017 20:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2017ء) تحریک انصاف کے رکن داوڑ خان کنڈی نے کہا ہے کہ حکومت میرے حلقے میں دیہات کو بجلی فراہم کرے‘ ہم وہاں پر ووٹ مانگنے نہیں جائیں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر داوڑ خان کنڈی نے کہا کہ میں اس حق میں ہوں کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلیوں کو ترقیاتی فنڈز دینے کی بجائے ان کو قانون سازی کرائی جائے۔ ہمیں ترقیاتی فنڈز نہ دیں لیکن ہمارے حلقہ میں بجلی دے دیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک عورت کو برہنہ کرکے گھمانے والوں کے خلاف صوبائی حکومت نے ایف آئی آر درج کرائی۔

متعلقہ عنوان :