چکوال پولیس نے امام حسین کے چہلم کے سلسلے میں17صفر کا حساس ترین جلوس مقررہ راستوں سے گزارنے کیلئے فول پروف سیکورٹی پلان جاری کردیا

پیر 6 نومبر 2017 21:17

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء) ڈی پی او محمد ہارون جوئیہ نے امام حسین کے چہلم کے سلسلے میں17صفر کا حساس ترین جلوس مقررہ راستوں سے گزارنے کیلئے فول پروف سیکورٹی پلان جاری کردیا ہے۔ سات محرم کے جلوس کی طرح 17صفر کے جلوس کے بھی تمام رستے سیل ہونگے اور تمام روٹ پر ایلیٹ فورس، کمانڈوز اور فالکن فورس حرکت میں رہے گی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او محمد ہارون جوئیہ نے پیر کے روز ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے استدعا کی کہ وہ اس حساس ترین جلوس کو مقررہ رستوں سے گزارنے کیلئے تعاون کریں۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر چوہدری اثر علی، ڈی ایس پی صدر سرکل افتخار خان، چیئرمین بلدیہ چوہدری سجاد احمد خان ، صاحبزادہ عبدالقدوس نقشبندی، ملک غلام حُر اور تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام نے ڈی پی او کو یقین دہانی کرائی کہ وہ جلوس کو پرامن گزارنے کیلئے اپنا تمام تعاون فراہم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :