چکوال،دلہہ منگوال 20کلو میٹر سڑک کا افتتاح کر دیا گیا

سڑک کی تعمیر سے سارے علاقے کو نیلہ انٹر چینج سے ملا دیا جائے گا ، سڑک پر دو پُل نالہ سوج اور نالہ مدنی پر تعمیر کیے جائیں گے، ایم پی اے ذوالفقار علی خان کا افتتاحی تقریب سے خطاب

پیر 6 نومبر 2017 21:17

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء) دلہہ منگوال روڈ 20کلو میٹر سڑک کا افتتاح پیر کے روز ایم پی اے سردار ذوالفقار علی خان نے کر دیا۔ اس سڑک کی تعمیر سے سارے علاقے کو نیلہ انٹر چینج سے ملا دیا جائے گا او راس سڑک پر دو پُل نالہ سوج اور نالہ مدنی پر تعمیر کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے کہا کہ الحمد اللہ حلقہ پی پی22کی صدیوں پرانی پسماندگی ختم کر دی ہے اور اس وقت جدید سڑکوں کا ایک بڑا نیٹ ورک نیلہ دلہہ انٹر چینج کیساتھ ملنے سے اس علاقے میں تعمیر وترقی کانیا دور شروع ہوچکا ہے۔

سردا رذوالفقار علی خان نے ڈھوک پروانہ تا نیلہ پانچ کلو میٹر سڑک کا بھی افتتاح کر دیا اس سڑک پر پانچ کروڑ روپے خرچ ہونگے۔ سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے مزید بتایا کہ اوڈھروال نیلہ روڈ ایک ارب روپے کی لاگت سے تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور اب میگن اوڈھروال پل کیلئے بھی فنڈز جاری ہوچکے ہیں اور اس پل کی تعمیر پر کام شروع ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :