خانیوال،طلاق نہ دینے پر بیوی اور شوہر کی لڑائی میں بیچ بچا کرنے والے دیور پر بھابی نے تیزاب پھینک دیا

متاثرہ نوجوان ہسپتال منتقل، ملزمہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی

پیر 6 نومبر 2017 21:17

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء) طلاق نہ دینے پر بیوی اور شوہر کی لڑائی میں بیچ بچا کرنے والے دیور پر بھابی نے تیزاب پھینک دیا ۔ خانیوال کے علاقہ 5 کسی کے رہائشی عمران کے ساتھ صبا کہ شادی 8 سال قبل ہوئی تھی ۔ لیکن میاں بیوی میں ہونے والی ناچاقی کے سبب صبا گزشتہ 5 سال سے اپنی ماں باپ کے پاس ملتان رہ رہی تھی۔ اور وہ اپنے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کر رہی تھی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز وہ اپنے بھائی کے ساتھ اپنے شوہر کے گھر آئی اور اس سے طلاق کا تقاضا کیا ۔ اس دوران دونوں میاں بیوی میں تلخ کلامی بڑھی تو صبا نے ایک بوتل جس میں تیزاب بھرا یوا تھا کھول کر تیزاب اپنے شوہر پر پھنکنیکی کوشش کی تاہم تیزاب اس کے شوہر کی بجائے اس کے دیور عمران پر جا پڑا جو ان میاں بیوی کے درمیان بچ بچا کی کوشش کر رہا تھا ۔ تیزاب گرنے کے باعث عدنان کا منہ اور چھاتی متاثر ہوئیں ۔ متاثرہ شخص کو کبیروالہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ لیکن تیزاب کے ذریعے حملہ کر کے صبا موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :