خیبرپختونخواحکومت نے صوبے میں میرٹ کا نظام رائج کیا ہے،وزیرتعلیم عاطف خان

پیر 6 نومبر 2017 21:08

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2017ء)صوبائی وزیر تعلیم وتوانائی محمد عاطف خان نے کہاہے کہ خیبرپختونخواحکومت نے صوبے میں میرٹ کا نظام رائج کیا ہے‘ آج حقدار کو اس کا حق مل رہا ہے‘ تعمیراتی کاموں کی وجہ سے لوگوں کے مسائل میں کمی ہورہی ہے اور عوام کا پیسہ صحیح جگہوں پر خر چ ہو رہا ہے جن کے فوائد ان کو ملیں گے۔ صوبائی وزیر نے یہ باتیں گزشتہ روز حلقہ پی ۔

(جاری ہے)

کے 30 کی یونین کونسل سکندری پور دل آباد میں 5کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والے روڈ کے افتتاح کے بعد ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ محمد عاطف خان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اداروں میں اصلاحات کیساتھ ساتھ ریکارڈ ترقیاتی کام بھی کئے ہیں۔ جن میں صرف یونین کونسل سکندری پوردل آباد میں گرلز پرائمری سکول کی تعمیر ، 2سکولوں کی اپ گریڈیشن ، 60محلوں کی تعمیر، ڈسپنسری کا قیام ، یونین کونسل کے تمام سکولوں کو فرنیچر کی فراہمی اور بجلی کی مد میں بھی کروڑوں روپے خرچ کئے جاچکے ہیں ، جبکہ جاری منصوبوں میں سولر لائٹس ، ویل چیئرز، مسجدوں اور مدرسوں کی سولرائزیشن اور سلائی مشینوں کی فراہمی جیسے اہم منصوبے شامل ہیں ۔