صفائی کے ناقص انتظامات اورزائد نرخ وصولی پرہوٹلزمالکان پر جرمانہ

پیر 6 نومبر 2017 21:08

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2017ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس اور محکمہ خوراک نوشہرہ نے جی ٹی روڈ پر قائم ہوٹلوں میں ناقص خوراک اور زائد وصولیوں کی شکایات پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے ہوٹل مالکان سے ستر ہزار روپے جرمانہ وصول کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کو شکایات موصول ہوئی تھی کہ جی ٹی روڈ پر قائم ہوٹلوں میں ناقص خوراک مسافروں کو فراہم کی جاتی ہے اور مسافروں سے حد سے زائد وصولیاں کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

جس پر انہوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے سیکٹر کمانڈر ایس ایس پی نجیب االرحمن بھگوی کو ہوٹل مالکان کے خلاف سخت ایکشن لینے کے احکامات جاری کئے۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے سیکٹر کمانڈر نادرن سیکٹر نجیب الرحمن نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نوشہرہ نورالحیات ، ڈی ایس پی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس علاوالدین اور نیشنل ہائی ویز کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقار احمد پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی۔ جس نے بھاری نفری کے ہمراہ جی ٹی روڈ پر قائم بیس ہوٹلوں کی خوراک چیک کی۔ جس پر صفائی کے ناقص انتظامات، اور مقررہ نرخ سے زائد وصولیوں پر انہیں ستر ہزار روپے جرمانہ کرکے رقم قومی خزانے میں جمع کیں۔

متعلقہ عنوان :