ملاکنڈڈویژن میںترقی کے منصوبے مسلم لیگ(ن)کے مرہون منت ہیں،امیرمقام

پیر 6 نومبر 2017 21:06

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2017ء) وزیراعظم کے مشیر اور پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ کھوکھلے نعرے لگانے والوںنے عوام کومایوسی کے سواکچھ نہیںدیااورپاکستان مسلم لیگ(ن)نے عملی کام کرکے انتخابی وعدوںکوعملی جامہ پہنایاہے۔ انہوںنے کہاکہ آئندہ انتخابات میںمقابلہ صرف جھوٹے دعویداروںاورعملی کام کرنیوالوںکے درمیان ہوگااورانشاء اللہ 2018کے انتخابات میںجیت عملی کام کرنیوالوںکی ہوگی۔

انہوںنے کہاکہ سوات کے عوام نے طالع آزماسیاستدانوںکے تبدیلی اوردیگرکوبھی آزمالیا مگراس دفع شیرکیساتھ دیکرحقیقی ترقی لانے والوںکاساتھ دیںگے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے کانجو ،دمغارمیںمینگولئی بانڈہ فیڈرکا باقاعدہ افتتاح اوربعدازاںشکردرہ مٹہ میںشمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرعبدالمتین خان نے اپنے سینکڑوں ساتھیوںسمیت پاکستان مسلم لیگ(ن)میںشمولیت کااعلان کرکے محمدنوازشریف اورانجینئرامیر مقام کی قیادت پرمکمل اعتمادکااظہارکیا۔

انجینئرامیرمقان نے کہاکہ مینڈیٹ ملنے کے بغیرجتنے ترقیاتی کام کئے ہیںمینڈیٹ لینے والے اسکادسواں حصہ بھی نہیںکرسکے، جن میںملاکنڈڈویژن کیلئے ساڑھے تین ارب روپے کی لاگست سے سوئی گیس ٹرانزمشن لائن،ساڑھے تین ارب روپے کی لاگست سے 220-KVتھانہ چکدرہ گرڈسٹیشن،چارارب روپے کی لاگت سے چکدرہ فتح پورتک موجودروڈکی اپ گریڈیشن،گیارہ ارب روپے کی لاگت سے بحرین کالام روڈبمعہ 22پل کی تعمیر،بشام خوازہ خیلہ چکدرہ کالام ایکسپریس وے کی منظوری،شانگلہ میںیونیورسٹی کیمپس اورسوات میںخواتین یونیورسٹی کاقیام قابل ذکرہیں۔

انہوںنے کہاکہ ملاکنڈڈویژن میںترقی کے منصوبے پاکستان مسلم لیگ(ن)کی مرہون منت ہے،صوبائی حکومت نے سوات کی ترقی کیلئے کوئی وسائل بروئے کارنہیںلائے۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کوعوام کی ترقی نہیںبلکہ عوام کومحض دھرنوںکیلئے لیکرجاتے ہیں

متعلقہ عنوان :