مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کر دیا ہے، پاکستانی بقراط اورسقراط کو مایوسی کے فتوے جاری کرنے کے علاوہ کچھ نہیںآتا، کچھ عناصرفوج اور حکومت کے مابین بداعتمادی پیداکرناچاہتے ہیں

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی پشاور میں نادرا میگا سنٹر اور ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات چیت

پیر 6 نومبر 2017 21:06

مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کر دیا ہے، پاکستانی ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے سیاسی استحکام ہی پاکستان کوایشیاء کا ٹائیگر بنانے کا ضامن ہے، بھول بھلیوں سے باہر آنا چاہئے گول دائرے میں دوڑ لگانے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا، پاکستانی بقراط اورسقراط کو مایوسی کے فتوے جاری کرنے کے علاوہ کچھ نہیںآتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر نادرا میگا سنٹر اور ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرچیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین بھی موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو جب 2013 میں اقتدار منتقل ہوا تو ملک میں بجلی نہیں تھی اور امن و امان کی صورتحال بھی کافی خراب تھی،2013 سے قبل بیس بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی،معیشت کاپہیہ رک گیاتھا،بین الاقوامی حلقے کہہ رہے تھے کہ پاکستان میںتوانائی بحران کے باعث سول وارکے خطرے منڈلارہے ہیں مگر الحمداللہ ان کے تجزیے غلط ثابت کردیئے گئے اور موجودہ حکومت نے ملک کوتیزترقی کی راہ پرگامزن کردیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نادراپاکستان کامایہ نازادارہ ہے جس میں اصلاحات کے بعد اس سے دیگرممالک بھی استفادہ کررہے ہیں۔وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہاکہ پاکستان کی شرح نمو تین فیصد سے بڑھ کر پانچ فیصد ہو گئی ہے،مئی2018 تک دس ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میںشامل کردی جائیگی جبکہ66برس میںصرف16ہزارمیگاواٹ بجلی پیداکی گئی۔ انہوں نے کہا کہ صنعت کے فروغ کیلئے بلاتعطل بجلی فراہم کی جارہی ہے،جرائم میں 80 سی90 فیصد تک کمی آگئی ہے،معیشت کی رگوںمیںنیاخون دوڑرہاہے،دہشت گردوں کی کمرتوڑدی گئی ہے اورالحمداللہ آج ریاست چڑھائی کررہی ہے اوردہشت گرد محصورہیں اور ایسے حالات میں ایک ٹولہ مایوسی پھیلارہا ہے، وہ عوام کوبہکانے کیلئے خوداعتمادی چھینناچاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے ناامید ٹولے کوعوام کی امیدیں چھیننے نہیںدیںگے،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق اگرپاکستان میںاسی تسلسل سے ترقی جاری رہی توپاکستان دنیاکاسرفہرست20 معیشتوں میںشمارہوگا۔احسن اقبال نے کہاکہ وفاقی حکومت کے پاس شہری اوردیہی علاقوںمیںفرق کااختیار نہیں یہ صوبائی حکومتوںکاکام ہے، بعض حلقے انتخابات کے حوالے سے ابہام پھیلارہے ہیں،پرانی مردم شماری پرانتخابات کاانعقادطفلانہ سوچ ہے اورنئی مردم شماری کے بغیرانتخابات سے نئے تنازعات جنم لیںگے تاہم مردم شماری پرکسی کوتنازعہ کھڑانہیں کرنے دیںگے۔

انہوںنے کہاکہ مردم شماری پاک فوج اورسول حکومت نے شفاف طریقے سے کی ہے،فوج نے انتہائی جانفشانی سے ڈیوٹی انجام دی ہے جس پرپاک فوج کوخراج تحسین پیش کرتاہوں،نئی مردم شماری کے تحت خیبرپختونخواوربلوچستان میںنشستوں میںاضافہ ہواہے۔انہوںنے کہاکہ کچھ عناصرپاک فوج اورحکومت کے مابین بداعتمادی پیداکرناچاہتے ہیں اوراداروںکے اندربداعتمادی پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اپنی جان کی قربانی دینے والے پاک فوج کے جوانوں پرفخرہے اورانکی قربانیوںکی بدولت آج ملک میںامن کی فصل لہلہانے لگی ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے سیاست میںجوٹرینڈمتعارف کرایااس کے منفی اثرات پڑھے لکھے لوگوںپربھی پڑ رہے ہیں