مقبوضہ کشمیر، مسلم خواتین مرکز کا بھارتی مذاکراتکار کی سرینگر آمد پر احتجاجی مظاہرہ

پاکستان کو مذاکرات میں شامل کئے بغیر کوئی نتیجہ نہیں نکل سکتا،یاسمین راجہ

پیر 6 نومبر 2017 21:06

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2017ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے نامزد مذاکراتکار دنیشور شرما کی آج سرینگر آمد پر مسلم خواتین مرکز نے پارٹی سربراہ یاسمین راجہ کی قیادت میںا حتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق احتجاجی مظاہرہ سرینگر کے علاقے پریس کالونی میں کیا گیا۔ مظاہرین نے مذاکراتکار کے دورہ کشمیر کوایک فضول مشق قراردیتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیری عوام کے جذبات کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ یاسمین راجہ نے اس موقع پرکہاکہ پاکستان کو مذاکرات میں شامل کئے بغیر کوئی نتیجہ نہیں نکل سکتا۔