کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا شہداء جموں کو خراج عقیدت
کشمیری نوجوان شہداء جموں کے راستے پرگامزن شہادتوں کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں،مقبوضہ علاقے سے بھارتی فوج کا انخلاء ضروری ہے، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی،مقررین
پیر 6 نومبر 2017 21:06
(جاری ہے)
مقررین نے کہا کہ آج مقبوضہ کشمیر کے مسلمان شہداء جموں کے راستے پرگامزن ہوتے ہوئے شہادتوں کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔
بھارتی قابض افواج آئے روز بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہیںلیکن کشمیری عوام اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹ رہے ہیںبلکہ آزادی کے حصول تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کئے ہوئے ہیں۔حریت رہنمائوںنے مقبوضہ علاقے سے بھارتی فوجی انخلاء پرزوردیا ۔ انہوںنے کہاکہ جموںکے بزرگوں، بچوں اور مائوں کو بھارت کی دہشت گرد تنظیموںاور ڈوگرہ حکمرانوں نے جس بے دردی سے شہید کیا ہے وہ دنیا کیلئے سوالیہ نشان ہے ۔ انہوںنے کہاکہ شہداء جموں کی قربانیاں رائیگاںنہیں جائیں گی ۔ انہوںنے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر کو ازسرنو منظم کرنے کیلئے اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے تاکہ شہداء کے مشن کو پائیہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے ، اس موقع پر اقوام متحدہ پرزودیا گیا کہ وہ مقبوضہ علاقے سے بھارتی فوجی انخلاء ، وہاں رائج کالے قوانین کی منسوخی اور تمام کشمیری نظربندوںکی رہائی کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائے۔ مقررین نے کہاکہ مسئلہ کشمیر ڈیڑھ کروڑ کشمیری عوام کے موت و حیات اور حق خودارادیت کا مسئلہ ہے جسے اقوام متحدہ ،بھارت اور پاکستان نے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے ذریعے تسلیم کر رکھا ہے ۔ انہوںنے بھارت کی طرف سے نامزد مذاکرات کار ور نام نہاد مذاکرات کو ایک ڈھونگ قراردیتے ہوئے کہاکہ حریت کانفرنس مذاکرات کا بائیکاٹ کر کے بھارت اور دنیا پر واضح کردیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں میںمضمر ہے۔ اجلاس میںصغیر چغتائی، محمد فاروق رحمانی، سید یوسف نسیم، محمود احمد ساغر، شمیمہ شال ،عبدالمجید میر، میر طاہر مسعود، عبدلمجید ملک، ایڈووکیٹ پرویز احمد، راجہ خادم حسین، منظور الحق بٹ کے علاوہ حریت رہنمائوں، دانشوروں اور صحافیوںکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.