مقبوضہ کشمیر، تحریک آزادی کشمیر کا مقصد حق خودارادیت کا حصول ہے، مختار وازہ

بھارت اپنی ضد ،ہٹ دھرمی ترک کرکے تنازعہ کشمیر کے پائیدار حل کیلئے سنجیدہ کوششیں کرے، جلسے سے خطاب

پیر 6 نومبر 2017 21:06

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2017ء) مقبوضہ کشمیر میں جموں کشمیر پیپلز لیگ کے چیئرمین مختار احمد وازہ نے کہاہے کہ تحریک آزادی کشمیرکا مقصد کشمیریوں کے حق خودارادیت کا حصول ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مختار احمد وازہ نے شوپیان میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بھارت کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو نے بھی کشمیریوں کو اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے ان کا حق خود ارادیت دینے کا وعدہ کیا تھا۔ مختار احمد وازہ ایک وفد کے ہمراہ شوپیان میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے نوجوان کے گھر بھی گئے۔ انہو ںنے بھارت پر زوردیا کہ وہ اپنی ضد اور ہٹ دھرمی ترک کرکے تنازعہ کشمیر کے پائیدار حل کے لیے سنجیدہ کوششیں کرے۔ وفد میں فیاض احمد بٹ، انجینئر فیاض احمد، منظور احمد، وحید احمد، نثا ر احمد راتھر اور شجاعت الاسلام بھی تھے۔

متعلقہ عنوان :