لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، مریضوں میں مفت ادویات بھی تقسیم

پیر 6 نومبر 2017 21:04

مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2017ء)لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل یونٹ مراکہ گاؤں لاہورکے زیراہتمام مانگا منڈی میلاد چوک میں لاثانی فری میڈیکل کیمپ لگایاگیاجس میںسینئر اور سپشلسٹ ڈاکٹرپیر طریقت ،ماہر امراض ناک کان گلہڈاکٹر محمد ارشد ،ماہر امراض بچگان پروفیسر ڈاکٹر ظہیر قریشی ،ماہر امراض سینہ اینڈ ٹی ۔

(جاری ہے)

بی ڈاکٹر عبدالرحمن ،ڈاکٹر عبدالسلیم جنرل اینڈ فیملی فزیشن ،ماہر امراض جنرل فزیشن ڈاکٹر عبدالرؤف،ماہر امراض الرجی ڈاکٹر محمد عدناناور لیڈی ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ کثیر تعداد میں لوگوں کو فری چیک اپ کیا اور مفت ادویا ت فراہم کیں ۔لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل کی طرف سے میڈیکل کیمپ کے دوران لوگو ں کوسموک سے بچاؤکیلئے احتیاطی تدابیرکے مشور ے دیئے گئے ۔میڈیکل کیمپ کے دوران بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنے تاثرات دیتے ہوئے چیئرمین لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل صوفی مسعواد احمد صدیقی لاثانی سرکار کا شکریہ ادا کیا ۔