اسموگ سے ریلوے نظام متاثر، کراچی سے ٹرینیں تاخیر کا شکار، عوام ایکسپریس 8 گھنٹے تاخیر سے راولپنڈی پہنچی

پیر 6 نومبر 2017 21:04

کراچی /لاہور/ راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء) پنجاب میں اسموگ کے باعث ریلوے نظام بھی متاثر ہو اہے ،کراچی سے راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو جانے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں ،عوام ایکسپریس8گھنٹے تاخیر سے راولپنڈی پہنچی ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں دھند کے باعث ریلوے کا نظام بھی متاثر ہوا ہے ۔ کراچی سے راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو جانے والی ٹرینوں کی روانگی اور اپنے مقامات میں پہنچنے میں گھنٹوں کی تاخیر ہوئی ہے۔

کراچی سے اتوار کی صبح سات بجے روانہ ہونے والی عوام ایکسپریس 8 گھنٹے تاخیر سے راولپنڈی پہنچی جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ ریلوے حکام کے مطابق گزشتہ روز بھی کراچی سے روانہ ہونے والی کراچی ایکسپریس ساڑھے 6 گھنٹے ،نائٹ کوچ ساڑھے 5 گھنٹے ، قراقرم ایکسپریس 4گھنٹے ،پاک بزنس ایکسپریس سوا 2 گھنٹے اور پاکستان ایکسپریس پونے 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

(جاری ہے)

مسافر ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر کی وجہ سے مال بردار گاڑیوں کو بھی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا ۔ریلوے حکام کے مطابق ریلوے قانون کے مطابق 6 گھنٹے سے زیادہ لیٹ ہونے پر مسافر وں کو مکمل ٹکٹ ریفنڈ کی سہولت دی جاتی ہے اور جو مسافر ٹکٹ ریفنڈ حاصل کرنا چاہے اسے مکمل رقم فوری ادا کردی جاتی ہے ۔ ریلوے حکام کے مطابق پنجاب میں اسموگ اور دھند کا سلسلہ مزید بڑھنے پر ریلوے کے نظام پر مزید اثر پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :