سینیٹ میں اعظم سواتی کی جانب سے ادویات کی دستیابی ، معیار اور قیمتوں میں اضافے پر نظر رکھنے کے حوالے سے ڈرگ ریگولیٹری آف پاکستان کی مجموعی کارکردگی پر بحث
ادویات کی قیمتیں عوام سے پہنچ سے باہر ہورہی ہیں ، سندھ اور لاہور ہائیکورٹ واضح فیصلہ کر چکی ہیں کہ عوام اس چکی میں پس رہے ہیں ، ادویات کی کوالٹی کے بارے میں لوگوں کی ڈریپ پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں ، سینیٹر اعظم سواتی وقت ملک میں جعلی ادویات یا سسٹم خراب ہونے کے بارے میں اتفاق نہیں کرتا، سینیٹر میاں عتیق معیاری ادویات عوام کو دستیاب نہیں ، طاہر مشہدی
پیر 6 نومبر 2017 20:49
(جاری ہے)
وزیر صحت ایسے کون سے اقدامات اٹھا رہی ہیں ، جو بھی کاوشیں کی گئی ہیں وہ سحر حاصل نہیں ان میں بہتری کی گنجائش موجود ہے ، ایسی قانون سازی وضع کی جائے کہ جس میں جعلی ادویات بنانے والوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے ، ڈرگ کی قلت مصنوعی طور پر پیدا کی جاتی ہے اور اس سے قیمتیں بڑھانے کا بہانہ بنایا جاتا ہے ، عوام جو ادویات استعمال کر رہے ہیں نہ ان پر وہ مطمئن ہیں اور نہ ہی ان پر اعتماد ، ڈرگ انڈسٹری پر اعتماد اس وقت بحال ہوگا جب قانون سخت سے سخت سزائیں دے گا ۔
سینیٹر میاں عتیق شیخ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں جعلی ادویات یا سسٹم خراب ہونے کے بارے میں اتفاق نہیں کرتا ، اس وقت ملک سے اربوں روپے کی ادویات ایکسپورٹ ہورہی ہیں ، پاکستانی ادویات نہ صرف پسماندہ ممالک جنوبی ایشیا بھیجی جا رہی ہیں بلکہ پاکستانی نیشنل کمپنیوں کی ادویات امریکہ اور کینڈا سمیت متعدد مغربی ممالک میں بھی بھیجی جا رہی ہیں ،عالمی معیار کے مطابق اگر ادویات نہ ہوں تو کوئی بھی نہ تو این او یو سائن کرتا ہے اور نہ ہی ہم اس وقت تک ایکسپورٹ کر سکتے ہیِں ، سب سٹینڈرڈ ساری دنیا میں ہیں ، جب تک جعلی ادویات بنانے والے کارخارنے بند نہیں ہوں گے اس وقت تک مسئلہ حل نہیں ہوگا ، ملک میں 800ادویات بنانے والی کمپنیاں کام کر رہی ہیں جن میں 100بڑے پیمانے پر کاروبار کر رہیں ۔ سینیٹر طاہر حسین مشہدی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ معیاری ادویات عوام کو دستیاب نہیں ، سب کو علم ہے کہ کوالٹی نہیں بلکہ یہاں سب سٹینڈرڈ ادویات موجود ہیں ، کسی بھی عالمی معیار کی ادویات کیساتھ ملکی دوائوں کو ساتھ رکھ کر ملا کر دیکھ لیا جائے تو فرق واضح ہو جائے گا ، قیمتوں میں اضافہ ہماری عوام کی قسمت میں لکھا جا چکا ہے ، مہنگی ادویات کی وجہ سے چاہے اموات ہو جائیں لیکن حکومت اس قابل نہیں کہ وہ قیمتوں کو اعتدال پر لا سکیں ، ہمارے ناقص اور جعلی ادویات کی وجہ سے ہمارے بچوں اور بزرگوں کیساتھ ظلم ہوتا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.