دیا مر پولیس نے شہد کی جگہ چینی و صوفی تیل کا شیرہ بنا کر فروخت کرنیوالوں کو دھر لیا،14 افراد گرفتار

پیر 6 نومبر 2017 20:49

چلاس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء) دیا مر پولیس نے شہد کی جگہ چینی اور صوفی تیل کا شیرہ بنا کر چلاس شہر میں فروخت کرنے والوں کو دھر لیا.

(جاری ہے)

ایس پی دیا مر رائے محمد اجمل صاحب کے خصوصی احکامات پرایس ایچ او کے کے ایچ انسپکٹر محمد شاکر اور اس کی ٹیم نے شب گزشتہ کومبنگ اپریشن کے دورا ن چلاس کے کے ایچ سے چینی اور صوفی تیل پگلا کر شہد بنا کر شہر میں فروخت کر نے والے گروہ کے 14 افراد کو گرفتار کر لیا اور انکے قبضے سے بھاری مقدار میں ملاوٹ کرنے والا مواد چینی اور ککنگ اوئل برآمد کر کے تلف کرا دیا اور انکے خلاف زیر دفعہ 272 تعزیرات پاکستان کے تحت کاروائی کر کے مجاز عدالت نے ان ملزمان کے اوپر فی کس 15000 روپے جرمانہ عائد کر دیا اور انکا بوری بسترھ لپیٹ کر دیا مر سے بھگا دیا ہے . واضع رہے کہ دیا مر پولیس شہر میں کسی بھی قسم کا جرائیم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :