پنجاب حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے ، رانا ثنا اللہ کو بچانے کیلئے ناصر شیزازی کو اغوا کرایا گیا، نصرت علی

پیر 6 نومبر 2017 20:49

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء) ایم ڈبیلو ایم کھرمنگ کے رہنماء نصرت علی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے ، پنجاب کی حکومت نے رانا ثنا اللہ کو بچانے کیلئے ایم ڈبیلو ایم کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ناصر شیزازی کو اغوا کرایا ، پنجاب حکومت کالعدم جماعتوں کی حامی ہے ، اور ان کی پست پناہی بھی کر رہی ہے ، ناصر شیزازی کے آغوا میں ن لیگ کے رہنماء رانا ثنا اللہ ملوث ہیں ، پنجاب حکومت ایک طرف دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے تو دوسری طرف پرامن شہریوں کو جان بوجھ کر اغوا کر رہی ہے تاکہ وہ حق کی خاطر آواز بلند نہ کرسکیں ، انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کی ناقص کارکردگی اور عوام کش پالیسوں کے خلاف بولتے رہیں گے ، پنجاب حکومت اپنے رویے سے باز آئے بصورت دیگر پورے ملک میں پنجاب حکومت کے خلاف نہ ختم ہونے والے احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا ۔