طورمک گرلز ہائی سکول طالبات بے ہوشی کا معاملہ ، ڈپٹی کمشنر سکردو نے اسسٹنٹ کمشنر روندو سے رپورٹ طلب کر لی

پیر 6 نومبر 2017 20:49

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء)طورمک گرلز ہائی سکول طالبات بے ہوشی کا معاملہ ، ڈپٹی کمشنر سکردو ڈاکٹرفہد ممتا ز نے اسٹنٹ کمشنر روندو سے رپورٹ طلب کر لی ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں اچانک متعدد طالبات کی بے ہوشی کے واقعے کے بعد ڈپٹی کمشنر سکردو نے متعلقہ تحصیل روندو کے اسٹنٹ کمشنرمحمد جعفر اور بی پی ایچ آئی کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر سے رپورٹ طلب کر لی ، ڈپٹی کمشنر سکردو نے متعلقہ حکام کو واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ اس واقعے کے متعلق ایک ہفتے کے اندر فوری رپورٹ پیش کی جائے ، اور ساتھ ہی محکمہ تعلم کے اعلیٰ حکام سے بھی واقعے کی رپورٹ طلب کی گئی ہے ، ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے بھی واقعے کے متعلق تحقیقات کی واضح ہدایات جاری کی ہیں ۔