بجلی کی لوڈ شیڈنگ و غیر منصفانہ تقسیم کیخلاف چھورکاہ شگر کی عوام سڑکوں پر نکل آئی

پیر 6 نومبر 2017 20:49

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء) بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف چھورکاہ شگر کی عوام سڑکوں پر نکل آئی،محکمہ برقیات کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے تفصیلات کے مطابق علمائے امامیہ شگر کے صدر کی قیادت میں چھورکا شگر کے ہزاروں صارفین بجلی کی لوڈشیڈنگ اور غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف سڑکوں پر آگئے ، مظاہرین احتجاج کی غرض سے چھورکا ہ کے مین شاہراہ بھی جمع ہونا شروع ہی ہوئے تھے کہ محکمہ برقیات شگر کے آر ای ، اور اورسیر موقعے پر پہنچ گئے ، اس موقعے مظاہرین نے محکمہ برقیات شگر کے اعلیٰ حکام سے شکایت کی کہ محکمہ برقیات شگر کا عملہ سرکاری ملازم ہونے کے باوجود چھورکاہ کے ساتھ ناانصافی کر رہے ہیں ، اور بجلی کی عدم فراہمی کی شکایت کرنے پر صارفین سے بدکلامی بھی کیجاتی ہے ، محکمہ برقیات کے عملے کا رویہ عوام کیساتھ اچھا نہیں ، ان کے منفی رویے کا فوری نوٹس لیا جائے ، جس پر آر ای نے واقعے کی تحقیقات کا وعدہ کرتے ہوئے چھورکا ہ کے عوام سے معافی مانگ لی ، اور لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ کر لیا جس پر مظاہرین منتشر ہو گئے ۔

(جاری ہے)

اس موقعے پر پیپلزپارٹی سب ڈویژن شگر کے جنرل سکرٹیری محمد عسکری ، ن لیگ شگر کے جنرل سکرٹیری رضوان اللہ اور دیگر موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :