سکردو ،شہر میں گاڑیوں کا سیلاب ،سڑکیں گاڑیوں سے بھر گئی ،فٹ پاتھوں پر دکانداروں نے قبضہ کر لیا

پیر 6 نومبر 2017 20:49

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء) سکردو شہر میں گاڑیوں کا سیلاب آگیا،سڑکیں گاڑیوں سے بھر گئی ،فٹ پاتھوں پر دکانداروں نے قبضہ کر لیا،عوام کو پیدل چلنے میں شدید مشکلات درپیش ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکردو شہر میں این سی پی گاڑیوں کی بھرمار نے جہاں سڑکیں بلاک کر دی ہیں وہیں فٹ پاتھوں پر دکانداروں کے قبضے نے پیدل چلنے والے راہگیروں کیلئے مشکلات کھڑی کر دی ہیں ۔

دوکاندارحضرات صبح سویرے ہی حسینی چوک سے لیکر یادگار کے مرکزی حصے میں گاڑیاں پارک کرنے کے بعد دوکان کا سامان فٹ پاتھ پر رکھ دیتے ہیں دوسری جانب این سی پی گاڑیوں کی لمبی قطاروں سے گھبرا کر فٹ پاتھ پر چلنے کی کوشش کرنے والے راہگیر دوکانداروں کے سامان کی وجہ سے پھنس جاتے ہیں اور دن کے اوقات میں حسینی چوک سے یادگار تک پیدل چلنا بھی محال ہو گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :