صوبائی نائب امیر جمعیت علما اسلام بلوچستان کا تحصیل گنداخہ کا دورہ ،، سی پیک بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرئیگا ،ملک دشمن عناصر سی پیک منصوبے کو ناکام کرنے کی کوشش کررہے ہیں، مختلف شخصیات سے ملاقات میں گفتگو

پیر 6 نومبر 2017 20:44

گنداخہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء) جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی نائب امیر مولانہ عبداللہ جتک نے تحصیل گنداخہ کا دورہ کیا ان کے ہمراہ ضلع جعفرآباد کے سابق امیر مولانہ مہراللہ جتک مولانہ حق نواز،گنداخہ کے امیر مولانہ امان اللہ جتک مولانہ نعمت اللہ جمالی ہمراہ تھے انہوں نے گنداخہ میں مختلف شخصیات سے تعزیت کی عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما گلاب خان جمالی حاجی محمد نور و دیگر سے نہری پانی کے مسئلے پر ملاقات میں پیر کو صوبائی نائب امیر مولانہ عبداللہ جتک نے کہا کہ سی پیک بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا ملک دشمن عناصر سی پیک منصوبے کو ناکام کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور وہ انکی کوشش ناکام ہی رہے گی سی پیک ہمارے بلوچستان میں ترقی کے لئے بہت اہمت رکھتا ہے بلوچستان کی عوام سی پیک سے فائدہ اٹھاکراپنے بہتر مستقل کا تعین کریں گے بلوچستان میں احساسی محرومی ختم کرنے کے لئے سی پیک ہی واحد راستہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بہت افسوس کی بات ہے کہ کھیرتھر کینال کا کمانڈ ایریا بنجر بن گیا ہے ایریگیشن انتظامیہ نے جان بوجھ کر تحصیل گنداخہ کے آبادگاروں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہے ہیں کاشتکاد فصل نہ ہونے سے بھاری نقصان اٹھارہے ہیں عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما اپنے حق کے لئے جہدوجہد کررہے ہیں جو قابل ستائش ہے جمیعت علما اسلام کی مرکزی و صوبائی قیادت نہری پانی کے مسئلے عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ مکمل تعاون کا اعلان کرتی ہے انہوں نے مذید کہا کہ جمیعت علما اسلام اسلام آئندہ انتخابات میں پورے بلوچستان سے امیدوار میدان میں لائی گی۔