نصیر آباد کے علاقے منجھوشوری میں کارو کاری کے الزام میں 1عورت سمیت 2افراد کو قتل کر دیا گیا

ملزم نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی اور اسکے مبینہ آشنا کو قتل کر کے فرار ہوگیا

پیر 6 نومبر 2017 20:44

ڈیرہ مراد جما لی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء) نصیر آباد کے علاقے منجھوشوری میں کارو کاری کے الزام میں ایک عورت سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا ملزم فرار ہونے میں کامیابہو گیا لعشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا پولیس کے مطابق ضلع نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ منجھو شوری کی حدود گوٹھ وفا محمدمیں مبینہ طور پر سیاہ کاری کے الزام میں ملزم لکھمیر نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی مسماة (ز) اور اسکے مبینہ آشناعارف کو قتل کر دیا ملزم موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پرپہنچ کر نعشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا اور ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا مزید کاروائی پولیس کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :