سابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان غوث بخش باروزئی کا سردار بوستان خان دہپال کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

پیر 6 نومبر 2017 20:44

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء) سابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف سبی نواب غوث بخش باروزئی نے میجر عبدالکریم شاہین ، میر میوہ خان دہپال ، اور اسماعیل خان دہپال سے ان کے بھائی اور طارق نواب ،بابر نواب ، گلستان نواب سے ان کے والد سردار بوستان خان دہپال کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا درین اثناء عثمانی ہاؤس لونی روڈ پر چیئرمین ضلع کونسل سبی ملک قائم الدین دہپال ، وائر چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی محمدحیات رند ،سابق چیئرمین میونمسپل کمیٹی سبی ورند گروپ سبی کے رہنما حاجی محمد داؤد رند ،سابق تحصیل ناظم سبی میر اصغر خان مری ، کونسلر میر اللہ داد جتوئی ندیم زیدی ظہیر احمد خواجہ خیل ، مسعود انجم ، مولانا عطاء اللہ بنگلزئی ، ملک قادر بخش دہپال ، ملک آزاد خان خجک سمیت سبی وگردونواح سے قبائلی عمائدین نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی مرحوم کو جنت الفرودس میں اعلیٰ درجات پسماندگاں کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سردار بوستان خان دہپال کی رسوم سوئم (آج) بجے عثمانی ہاؤس لونی روڈ پر ادا کی جائے گی تمام دوست احباب سے شرکت کی استدعا کی جاتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :