اسلامی نظام میں ہی دنیا واخرت کی کامیابی ہے،ملک میں اسلامی نظام کے قیام سے عوام کے دیرینہ مسائل حل ہوسکتے ہیں،جماعت اسلامی سودی نظام وکرپشن کیخلا ف جدوجہد کرتی رہیگی

صوبائی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ہدایت الرحمان بلوچ کی وفد سے گفتگو

پیر 6 نومبر 2017 20:44

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء) جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاہے کہ پاکستان دنیا میں واحد ریاست ہے جو اسلامی نظریہ کے لئے حاصل کی گئی جس میں کوئی نسلی امتیازنہیں سودی نظام کی وجہ سے فتنہ و فساد پھیل رہا ہے اور دنیا تباہی کی طرف جارہی ہے سودی نظام کے خاتمے اسلامی نظام معیشت سے ترقی و خوشحالی آئے گی، اسلامی نظام میں ہی دنیا واخرت کی کامیابی وخوشحالی امن اورترقی ہیں،ملک میں اسلامی نظام کے قیام سے عوام کے دیرینہ مسائل حل ہوسکتے ہیں ۔

جماعت اسلامی سودی نظام وکرپشن کے خلا ف جدوجہد کرتی رہیگی،جماعت اسلامی جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔وہ پیر کو صوبائی دفترمیں وفد سے ملاقات کے دوران گفتگومیں کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان جن بنیادوں پر بنا تھا اس کی خلاف ورزی کی وجہ ہم ترقی کی بجائے تنزلی کا شکار ہیں ہم آزاد قوم ہوتے ہوئے بھی محکومیت میں جکڑے ہوئے ہیں، پاکستان کی بقا ء وسلامتی اور حقیقی آزادی کیلئے ضروری ہے کہ نظام معیشت ، نظام عدل، نظام حکومت، نظام معاشرت اللہ اور اُس کے رسولؐ کے حکم کے تابع کریں یہ تب ہی ممکن ہے کہ ان تمام نظاموں کو خلافت علیٰ منہاج النبوة کے تحت لائیں اس کیلئے ایک بھر پور تحریک چلائی جائے۔

پاکستان کلمہ کی بنیاد پر حاصل کیا تھا اللہ سے وعدہ کیا تھا کہ پاکستان میں اللہ اور اُس کے رسولؐ کا حکم چلے گا مگر قیام پاکستان کے بعد اسلامی نظام حیات کی جگہ طاغوتی نظام حیات کو فروغ دیا اب وقت آگیا ہے کہ حضرت محمدعربی ؐ کی غلامی میں آئیں اور خلافت منہاج النبوة قائم کرنے کیلئے تن من دھن لگادیں۔پاکستان کی اساس کلمہ ہے بھارت میں بسنے والے مسلمانوں نے مسلم لیگ کیلئے نہیں اسی کلمے کیلئے قربانیاں دی تھیں۔

بچوں، بوڑھوں اور عورتوں نے اپنی عزت اور جانوں کو نچھاور کرکے پاکستان حاصل کیا گیا تھا یہ ملک اسی نظریئے پر قائم رہ سکتا ہے ۔ملک میں اس وقت حکمران طاغوت کی حاکمیت کے تحت اپنی جمہوریت چلا رہے ہیں موجودہ حالات میں علماء کرام کاکردار بڑا اہم ہے اُنہیں آگے بڑھ کر قوم کی رہنمائی کرنی چاہئے۔جماعت اسلامی اتحاد امت کے داعی ہے۔

متعلقہ عنوان :