حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے کوشاں ہے ،سازشی ٹولہ کو عوام مسترد کرچکے ہیں ،ترقی یافتہ پرامن پاکستان کی منزل قریب آچکی ،سی پیک پر تیزرفتاری سے کام نے مخالفین کی نیندیں حرام کررکھیں ہیں، منفی سیاست کے علمبرادر پاکستان کی ترقی و خوشحالی نہیں چاہتے دھرنے والوں نے پاکستان کی وقت ضائع کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا

صوبائی صدر مسلم لیگ ن اقلیت خواتین ونگ انیتاعرفان کی صحافیوں سے گفتگو

پیر 6 نومبر 2017 20:44

ڈھاڈر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان اقلیت خواتین ونگ کی صوبائی صدر ورکن صوبائی اسمبلی انیتاعرفان نے کہا کہ حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے کوشاں ہے سازشی ٹولہ کو عوام مسترد کرچکے ہیں ترقی یافتہ خوشحالی پرامن اور روشن پاکستان کی منزل قریب آچکی ہے سی پیک پر تیزرفتاری سے کام نے مخالفین کی نیندیں حرام کررکھیں ہیں، منفی سیاست کے علمبرادر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی نہیں چاہتے ملکی مخالف قوتوں کے پر ناچنے والے عوام کے ساتھ مخلص نہیں ہیں دھرنے والوں نے پاکستان کی ترقی کا وقت ضائع کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا ناکامی انکے مقدر میں لکھی جاچکی ہے میاں نواز شریف کی قیادت میں پارٹی متحد ہے اور کسی ادارے کے ساتھ تصادم پر یقین نہیں رکھتی مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کو دہشت گردی سے پاک کرکے دم لے گی مسلم لیگ ن ملکی ترقی خوشحالی وسلامتی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے اور کرتی رہے گی۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی قیام امن اور توانائی بحران کے خاتمے کو اپنی اولین ترجیع بنایا اور ورثے میں ملنے والی تباہ حال معیشت کی بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے آئندہ نسلوں کو پرامن،خوشحالی اور معاشی طور پر مظبوط پاکستان دینے کیلئے بے پناہ محنت سے کام کیا گیا یے یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی انتھک محنت اور مخلصانہ کاوشوں کے باعث پاکستان درست سمت کی جانب بڑھ رہا ہے اور آج کا پاکستان 2013 کے مقابلے میں کیہں زیادہ پرامن مضبوط اور خوشحال ہے ۔

انہوں نے کیا مسلم لیگ ن اپنی کارگردگی اورمثبت پالیسیوں کی بدولت آئندہ عام انتخابات میں بھی بھاری اکثریت سے جیتے گی تمام جمہوری حکومتوں کو اپنی آئینی مدت پوری کرنی چاہیے اور قومی مفاد میں بھی یہی بہتر ہے۔